۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا محمد حسین حیدری

حوزہ/ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محمدحسین حیدری نے کہا کہ صنف روحانیت اور دینی طلاب کی علوم آل محمد(ص) سےکماحقہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اولین اور اہم وظیفہ تبلیغ دین ہے دینی تعلیمات اور شرعی مسائل کو مؤمنین تک پہنچائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سابق صدر اور مرکز تبلیغات اسلامی غدیر پاکستان کےسربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین محمد حسین حیدری نے شیعہ علماء کونسل پاکستان حیدرآباد ڈویزن کے زیر اہتمام منعقد الغدیر ومبلغین سمینار میں شرکت کی اور سمینار سےخطاب کیا۔

سمینار میں اہم شخصیات کے علاوہ پاکستان کے مختلف مدارس اور حوزات علمیہ قم ،نجف سے تشریف لائے ہوئے مبلغین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق، اس موقع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محمدحسین حیدری نے کہا کہ صنف روحانیت اور دینی طلاب کی علوم آل محمد(ص) سےکماحقہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اولین اور اہم وظیفہ تبلیغ دین ہے دینی تعلیمات اور شرعی مسائل کو مؤمنین تک پہنچائے

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی ایک خطبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء علیہ السلام کا فلسفہ قیام عاشورا کا اصلی ھدف تبلیغ دین تھا

انہوں نے مزید کہا جسطرح علماء کااہم وظیفہ تبلیغ دین ہے اسی طرح پاکستان کےاندر جو مذھبی تنظیمات ہے مبلغین کیلئے تبلیغی مواقع فراہم کرنا ان تنظیموں کا اہم وظیفہ ہے آخر میں انہوں نے اندرون سندھ میں مبلغین کیلئے موجود اہم تبلیغی مشکلات کی طرف اشارہ کیا اور اس عظیم سمینار کے انعقاد پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیرمیثمی کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .